• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دے کر گینگ ریپ

شائع January 1, 2017

اسلام آباد میں ایک شخص نے مجبور خاتون کو نوکری کے بہانے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

خاتون کی جانب سے پولیس کو تحریری درخواست دی گئی جس میں اس نے موقف اپنایا کہ توقیر نامی شخص نے اسے نوکری کا جھانسہ دیا اور ایک مقام پر انٹرویو کے لیے بلوایا اور جب وہ وہاں پہنچی تو توقیر نے اپنے ایک ساتھی چوہدری توصیف کا تعارف بطور رکن اسمبلی کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار لڑکی کی انصاف کے لیے شہباز شریف سے اپیل

خاتون نے درخواست میں لکھا کہ مکان میں توقیر کے مزید تین ساتھی موجود تھے جنہوں نے زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی اور بعد ازاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ غوری ٹاؤن اسلام آباد میں کرائے کے گھر میں رہتی ہے، اس کا شوہر درزی کا کام کرتا ہے اور اس کی آمدنی بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہ ملازمت کی تلاش میں تھی۔

پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چودھری توقیر گرفتار کرلیا۔


تبصرے (1) بند ہیں

Israr MuhammadkhanYousafzai Jan 01, 2017 11:28pm
توڑا سا زہن پر زور دیکر سوچیں تو معاملہ سمجھ میں اجائیگا بقول خاتون یا میڈیا اگر ملزمان واقعی ایم این اے ھوتا تو پھر سب کچھ جائز ھوتا یعنی زیادتی نہیں ھوتی

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024