• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن میں پریکٹس

شائع December 25, 2016

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کرسمس کے روز بھی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

آسٹریلیا نے اہم میچ کے لیے گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس میں نوجوان بلے باز نک میڈنسن کو خراب فارم کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں فاسٹ باؤلر سہیل خان کی واپسی متوقع ہے جبکہ بیٹنگ میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔

اسد شفیق نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو پوری ٹیم کے پرجوش قرار دیتے ہوئے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے—فوٹو: اے ایف پی

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے فٹ بال کھیل کر پریکٹس کی—فوٹو: اے ایف پی

میلبرن کی وکٹ کو سوئنگ کے لیے سازگار قرار دیا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی دفاعی باؤلنگ پر شین وارن نے تنقید کی تھی—فوٹو:اے ایف پی

میلبرن میں پاکستانی ٹیم نے سیریز کو برابرکرنے کے لیے پریکٹس سیشن میں سخت محنت کی—فوٹو: اے ایف پی

یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاتحانہ ڈبل سنچری بنانے کے بعد گزشتہ میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن پر آسٹریلیا کی مسلسل شکستوں کے بعد سخت دباؤ تھا تاہم دوکامیابیوں کے بعد سکون کا سانس لیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

اسٹیو اسمتھ نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی تھی—فوٹو: اے ایف پی

مکی آرتھر نے سیریز سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے عزم کا اظہار کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

میلبرن میں پریکٹس کے دوران آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو سر پر چوٹ لگی—فوٹو: اے ایف پی