• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

قائد اعظم کا یوم پیدائش

شائع December 25, 2016

اسلام آباد: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس موقع پر حکومت نے رواں ہفتے کو 'قائد کا پاکستان' کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ایک ہفتے پر مہیط تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے۔

دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔

اس کے علاوہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرایا جائے گا۔

عوام ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرکے کیک کاٹنے کے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے جبکہ مقابلے میں کامیاب ہونے والے اُمیدوار کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔


یہ رپورٹ 25 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024