• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سیف اور کرینہ کے بیٹے کی پہلی تصویر منظر عام پر

شائع December 22, 2016
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداح کب سے بے تاب ہیں، اور اب آخر کار ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

کرینہ کپور خان کے پہلے بیٹے کی پیدائش 20 جنوری کو ممبئی میں ہوئی، جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک بیان میں اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کا نام بھی شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

واضح رہے کہ ان دونوں اداکاروں کے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہر کسی کو تیمور علی خان کی تصویر دیکھنے کی جستجو تھی جس کے بعد کئی جگہ ان کے بیٹے کی جعلی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

تاہم اب کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ مداحوں سے تصویر شیئر کردی ہیں۔

فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

ان تصاویر میں سیف اور کرینہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ سیف علی خان وہاں موجود میڈیا کو ہاتھ ہلاتے اور شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

واضح رہے کہ جہاں بولی وڈ میں اداکار اپنی ماں بننے کی خبر اور بچوں کی تصاویر کو چھپا کر رکھنا بہتر سمجھتے ہیں وہیں سیف اور کرینہ نے شروع سے ہی ہر خبر کو اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

فوٹو بشکریہ/ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ/ این ڈی ٹی وی

سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی شادی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024