• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا ’لائیو‘ مظاہرہ

شائع December 20, 2016
— فوٹو: بشکریہ نیوی پی آر
— فوٹو: بشکریہ نیوی پی آر

پاک بحریہ کے فرنٹ لائن لڑاکا یونٹ نے شمال بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے کا براہ راست مظاہرہ کیا۔

پاکستان نیوی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’سمندر سے سمندر میں مار کرنے والا اینٹی شِپ میزائل فائر کرنے کا مظاہرہ پی این ایس اصلت سے جنگی جہاز سورڈ کلاس سے کیا گیا۔‘

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’میزائل نے کامیابی سے مطلوبہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنا کر ہتھیار کے مہلک اور جارحانہ ہونے کی توثیق کی۔‘

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے میزائل فائر کرنے کے تجربے کا مظاہرہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’میزائل کے براہ راست فائر کرنے سے سمندر میں اس کی قوت مزاحمت کی توثیق اور اپنی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘

— فوٹو: بشکریہ نیوی پی آر
— فوٹو: بشکریہ نیوی پی آر

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024