• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہستان میں لڑکا لڑکی کا قتل، 4 افراد گرفتار

شائع December 15, 2016

پولیس نے کوہستان میں ایک لڑکا اور لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ لڑکے اور لڑکی کو گزشتہ روز قتل کیا گیا اور دونوں پڑوسی تھے جبکہ قتل کے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکا اور لڑکی بعض غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں لڑکی کے والد، انکل اور دو دیگر افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان وڈیو اسکینڈل: تحقیقاتی ٹیم کا دوبارہ گاؤں کا دورہ

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قتل کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کوہستان میں ہی چار برس قبل شادی کے موقع پر رقص کی وڈیو منظر پر آنے کے بعد 4 خواتین کو قتل کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

گزشتہ ماہ قتل کی دوبارہ تحقیق کرنے والی ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا تھا۔

10 نومبر کو سپریم کورٹ نے معاملے کی دوبارہ تحقیق کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ شادی کے موقع پر لڑکیوں کے رقص کی وڈیو 2012 میں منظرعام پر آنے کے بعد لڑکیوں کے قتل کی خبریں میڈیا میں آنے پر سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024