• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مردم شماری: حکومت نے بالآخر نوٹیفکیشن جاری کردیا

شائع December 15, 2016

لاہور: پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے بالآخر ملک میں مردم شماری کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

گزٹ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چھٹی مردم شماری آئندہ سال مارچ اور اپریل کے ماہ میں 8 سال کی تاخیر کے بعد ہوگی۔

واضح رہے کہ ہر دس سال بعد ہونے والی مردم شماری 2008 میں ہونی تھی، جو اب تک تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں چھٹی مردم شماری اگلے سال کرانے کا اعلان

ملک میں آخری بار مردم شماری سات سال کی تاخیر کے بعد 1998 میں ہوئی تھی۔

نوٹی فکیشن مردم شماری میں تاخیر پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور مقررہ مہینوں میں کرانے کے حکم کے بعد جاری کیا گیا۔

گزشتہ سال دسمبر میں وفاقی حکومت نے ڈویژنل کمشنرز کو اپنے ڈویژنز میں بطور ’ڈویژنل سینسَز کوآرڈینیٹر‘ مقرر کیا تھا۔


یہ خبر 15 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024