دنیا بھر میں موجود مسلمان اسلامی قمری سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو رحمت اللعالمین، خاتم النبین، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
اس روز مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مقامی روایات کے مطابق حضور ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس موقع پر مذہبی عقیدت کے ساتھ ساتھ مقامی رنگ بھی واضح نظر آتے ہیں۔
پاکستان میں اس موقع پر سبز جھنڈوں، برقی قمقوں سے گلی محلوں کو سجایا جاتا ہے، 12 ربیع الاول کے موقع پر درود و سلام اور محافل نعت کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عقیدت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔