• KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C
شائع December 11, 2016 اپ ڈیٹ December 15, 2016

10 فلمیں جن کا اختتام ذہن گھما دے



ہر سال ہی سینکڑوں ہزاروں فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان کا اختتام کیسا ہوگا۔

مگر کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن کا اختتام ایسے انداز سے ہوتا ہے کہ ذہن گھوم کر رہ جاتا ہے اور منہ سے بے ساختہ واہ نکلتا ہے۔

یہاں کچھ ایسی ہی فلموں کا ذکر ہے جو آخری لمحات تک آپ کو نشست پر بے چین رکھتی ہیں اور آخری لمحات کا ٹوئیسٹ ذہن گھما دیتا ہے۔

دی سکستھ سنس

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ نے اس فلم کو نہیں دیکھا تو ایک بار ضرور دیکھ لیں، جو ہوسکتا ہے کہ شروع سے لے کر آخر تک آپ کو دلچسپ تو لگے مگر اسے بہترین قرار دینا مشکل ہو مگر جب اس کا اختتام ہوتا ہے تو آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ نے فلم کی کہانی کو سمجھا بھی تھا یا نہیں، ہم اختتام تو نہیں بتاتے مگر 1999 کی یہ فلم ایک ماہر نفسیات اور بچے کے گرد گھومتی ہے جو مردوں کو دیکھنے اور بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سورس کوڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب آپ اس فلم کو دیکھنا شروع کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر واضح ہوجاتا ہے کہ یہ انتہائی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جو کہ بالکل ہی تصوراتی دنیا کو پیش کرتی ہے، جس میں نہ صرف حال اور ماضی کے واقعات کو دکھایا جاتا ہے بلکہ اس کا اختتام بھی انتہائی انوکھا ہے جو لوگوں کو اپنی نشست سے ہلنے نہیں دیتا۔

سا (Saw)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم میں بار بار آنے والے دہشتناک موڑ دیکھنے والوں کا خوف آخر تک بڑھاتے رہتے ہیں اور موت کے جالوں سے بھرپور یہ سائیکو تھرلو فلم آپ کو کئی بار پیچ و تاب کھانا پڑسکتے ہیں ، مگر اس کے بعد ہنسی بھی آسکتی ہے مگر پھر آپ پر جلد دہشت کی ایک لہر کا غلبہ ہونے لگتا ہے جو اس میں مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کو دیکھ کر مزید بڑھ جاتا ہے۔

میمینٹو (Memento)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کو تجسس بڑھانے والی پسند ہیں تو یہ کسی تحفے سے کم نہیں مگر اسے دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی پوری توجہ اس پر مرکوز ہے، کیونکہ اس میں دو مختلف سیکونس چلے رہے ہوتے ہیں، ایک بلیک اینڈ وائٹ جس میں ماضی کا احوال ہوتا ہے جبکہ دوسرا کلر سیکونس جو حال سے پیچھے کی جانب جاتا ہے، یہ دونوں سیکونس اختتام پر ملتے ہیں اور صحیح معنوں میں ذہن گھما دینے والی کہانی سامنے آتی ہے، اس فلم کا ہی مرکزی خیال عامر خان کی فلم 'گجنی' میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

سیون

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر یہ کہا جائے کہ یہ فلم چند بہترین مسٹری اور تھرلر فلموں میں سے ایک ہے تو غلط نہیں ہوگا، جس میں بریڈ پٹ اور مورگن فری مین نے مرکزی کردار کیے ہیں، یہ پولیس کے دو اہلکاروں کی کہانی ہے جو کہ ایک سیریل کلر کی تلاش کررہے ہوتے ہیں، اس فلم کا اختتام ایسے ٹوئیسٹ پر ہوتا ہے جو کہ آپ کو طویل عرصے تک بھول نہیں سکے گا۔

سائیکو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

الفریڈ ہچکاک کی یہ فلم ہوسکتا ہے کافی پرانی لگے مگر اس کی کہانی آپ کو بالکل بھی بیزار نہیں ہونے دے گی بلکہ اس کا اختتام ایسا ہوگا جس کی توقع آپ نے کبھی کی بھی نہیں ہوگی، یہ فلم ایک موٹیل کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک لڑکی پہنچتی ہے جس کے بعد کہانی میں یکے بعد دیگرے غیر متوقع موڑ آنے لگتے ہیں۔

شٹر آئی لینڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر مارٹین اسکورسیز کی یہ سائیکلوجیکل تھرلر فلم لیونارڈو ڈی کیپریو کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے جس کی کہانی کے لیے 2003 میں شائع ہونے والے ڈینیس لیہانے کے اسی نام کے ناول کا انتخاب کیا گیا۔ اس فلم میں لیونارڈو نے ایک یو ایس مارشل کا کردار ادا کیا تھا جو شٹر آئی لینڈ کے سائیکاٹرک ادارے کی تفتیش کررہا ہوتا ہے، جب اس فلم کا اختتام ہوگا تو نوے فیصد امکان ہے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے اور یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

برئیڈ (Buried)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2010 کی یہ فلم ایسے امریکی ڈرائیور کی کہانی ہے جو عراق میں کام کررہا ہوتا ہے، ایک حملے کے دوران وہ بے ہوش ہوجاتا ہے اور ہوش پر آنے پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسے تابوت میں ڈال کر دفن کردیا گیا ہے، وہاں سے نکلنے کے دوران اسے متعدد نفسیاتی دوروں کا سامنا ہوتا ہے جبکہ زندگی بچانے کے لیے بہت زیادہ جسمانی کوششیں کرنا پڑتی ہے، مگر جب وہ تابوت کھلتا ہے تو کیا ہوتا ہے یہ وہ لمحہ ہے جو ذہن گھما دیتا ہے۔

دی ادرز (The Others)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیں، جو کہ آسیب زدہ ہوتا ہے اور یہ لوگ ماورائی سرگرمیوں سے دہشت زدہ ہوجاتے ہیں، آپ کو آخر تک اندازہ نہیں ہوتا کہ درحقیقت یہ ماجرا کیا ہے اور ہوسکتا ہے بہت بڑا شاک اختتام پر آپ کا منتظر ہو۔

اولڈ بوائے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو پندرہ سال تک قید میں رکھا جاتا ہے اور ایک دن اچانک اسے وجہ بتائے بغیر رہا کردیا جاتا ہے۔ پوری فلم اس جستجو کے گرد گھومتی ہے کہ آخر کیوں اسے قید میں رکھا گیا، اس کا جو جواب سامنے آتا ہے وہ ذہن گھما دیتا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

M.Saleem Dec 11, 2016 11:22pm
plz write the movies name in english as well also mention year... tell us some action and crime movies with suspense .. also include of bollywood movies thanx
Shoaib Dec 11, 2016 11:23pm
Three more films whcih also have mysterious ending are Mulholland Drive, usual suspect and Side Effect.
M.Saleem Dec 11, 2016 11:25pm
plz write the movies name in english as well as year also ... write the name some action and crime movies including bollywood ...thanxx
Arsalan Dec 12, 2016 12:59am
INCEPTION, The Girl Next door, The Prestige, Triangle, The illusionist, are few more names of best mystery movies