• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

شائع December 11, 2016

اسلام آباد: پاک فوج میں اہم تبادلوں کے تحت سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مقرر کیے جانے پر یہ عہدہ خالی ہوا تھا جس پر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو تعینات کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے ہونے والے ایک اعلان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل پاک فوج کے 10 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر.
لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے، انھیں حال ہی میں میجر جنرل سے لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف مقرر ہونے والے لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو داخلی سلامتی کے امور کے حوالے سے وسیع تجربہ حاصل ہے۔

بطور ڈی جی رینجرز سندھ ان کی توجہ کا مرکز کراچی میں امن و امان کی صورتحال ہی رہی۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی مقرر

لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کی بطور چیف آف جنرل اسٹاف تعیناتی اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ داخلی سلامتی کو ترجیح دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر.
لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر.

موجودہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مقرر کردیا گیا۔

جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ صدر لیفٹننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور (11 کور) تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایولوشن مقرر کردیا گیا۔

موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا۔

انھیں اس عہدے پر جون 2012 میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ انھیں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ستمبر 2015 میں ترقی دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ.
لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ.

یہ بھی پڑھیں: 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

حالیہ ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام کو جی ایچ کیو میں چیف آف لوجسٹک اسٹاف مقرر کردیا گیا۔

ادھر حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہالپور (31 کور) تعینات کردیا گیا ہے، اس سے قبل وہ بلوچستان میں آئی جی ایف سی کے عہدے پر فائز تھے۔

گذشتہ ہفتے ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضال کو ڈی جی 'ایف ڈبلیو او' کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔

جبکہ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل ندیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 9 دسمبر 2016 کو پاک فوج کے سلیکشن بورڈ نے 7 میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی جبکہ 3 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلوں کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضال.
لیفٹننٹ جنرل محمد افضال.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل بلال اکبر، میجر جنرل شیرافگن، میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل محمد افضل اور میجر جنرل قاضی اکرام شامل ہیں، جنھیں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

جن 3 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا، لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال اور لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار شامل تھے۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو کمانڈر 10 کور تعینات کردیا گیا جبکہ 10 کور کے موجودہ کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر (جے ایس ایچ کیو) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جوائنٹ اسٹاف تعینات کردیا گیا، اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر 2 کور تعینات کردیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز.
لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز.

اس سے قبل 7 دسمبر کو لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔

لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر

واضح رہے کہ 22 ستمبر 2014 کو پاک فوج کے چھ افسران کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی تھیں اور ان میں اس وقت کے میجر جنرل رضوان اختر بھی شامل تھے جنہیں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ کافی قریبی تصور کیا جاتا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام.
لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام.

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

رضوان اختر نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیشنل ڈفنس یونیورسٹی اور آرمی وار کالج یو ایس اے سے گریجویٹ کیا۔

وہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز سندھ بھی رہ چکے ہیں اور اس عہدے پر رہتے ہوئے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کی قیادت کرتے رہے جس میں انہوں نے ایک مؤثر کردار ادا کیا۔

رضوان اختر کے بعد اس وقت میجر جنرل کا عہدہ رکھنے والے بلال اکبر کو ڈی جی رینجرز سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ

لیفٹننٹ جنرل شیر افگن.
لیفٹننٹ جنرل شیر افگن.

اپریل 2012 میں اس وقت کے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عاصم باجوہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا نیا ڈائریکٹر جنرل اور فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا تھا۔

عاصم باجوہ نے یہ عہدہ میجرجنرل اطہرعباس کے سبکدوش ہونے پر سنبھالا تھا۔

عاصم باجوہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

عاصم باجوہ جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل عاصم باجوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے اور ان کی قیادت میں فوج نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024