• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی آئی اے طیارہ حادثہ: تحقیقاتی ٹیم نے شوہد اکٹھے کرلیے

شائع December 10, 2016
پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 48 افراد ہلاک ہوئے تھے —فوٹو: رائٹرز
پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 48 افراد ہلاک ہوئے تھے —فوٹو: رائٹرز

ایبٹ آباد: حویلیاں کے قریب گرکر تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کی تحقیق کرنے والی 10 رکنی ٹیم نے کیپٹن سلطان کی سربراہی میں جائے وقوع کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کیے۔

تحقیقاتی ٹیم میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حویلیاں خورشید تنولی نے ڈان کو بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کرکے جہاز کے ملبے کا جائزہ لیا ، واضح رہے کہ جائے وقوع اور جہاز کے ملبے کو پہلی ہی مقامی پولیس نے حفاطتی تحویل میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق

ڈی ایس پی نے بتایا کہ حویلیاں پولیس نے جائے وقوع سے طیارے میں سوار مسافروں کا کچھ سامان تحویل میں لے لیا، پولیس نے جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے شناختی کارڈ سمیت، ایک گھڑی، کچھ سونے کے زیورات اور کچھ کاغذات بھی حفاظتی تحویل میں لیے۔

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کے قریبی گاؤں پپلیاں، مجاہداں اور باتلونی کے کچھ عینی شاہدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دوسری جانب پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ خبر 10 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024