• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اور 2017 کا رنگ ہے ؟

شائع December 10, 2016

نو ماہ تک فیشن، آرٹ، فن تعمیرات، ٹریول اور دیگر شعبوں میں تحقیق کے بعد رنگوں کے حوالے سے مشہور کمپنی پین ٹون (Pantone) نے 2017 کے رنگ کا انتخاب کرلیا۔

2017 کا رنگ—
2017 کا رنگ—

پین ٹون نے 2017 کا رنگ زردی مائل سبز کو قرار دیا ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ جو رنگ اگلے برس ہر جگہ نظر آئے گا وہ سبز ہوگا۔

یا یوں کہہ لیں کہ اس کا زردی مائل شیڈ رنگ دنیا بھر میں پھیلا ہوا نظر آئے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 2016 جدید تاریخ کے چند تباہ کن برسوں میں سے ایک تھا اور یہ زردی مائل سبز رنگ 'امید دلاتا' ہے کہ آنے والا برس اچھا ثابت ہوگا۔

کمپنی کے بقول سبزے کو اپنے گھر کا حصہ بنائیں جیسے اس مخصوص رنگ کے صوفے، پردے یا برتن وغیرہ کا استعمال کریں۔

اگلے برس آپ اس رنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں یا نہیں یہ تو آپ کی مرضی ہے مگر یاد رکھیں کہ یہ رنگ آپ کے لیے ہے۔

جیسا کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ رنگ ہمیں اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کی یاد دلاتا ہے۔

یہ کمپنی ہر سال کے آخر میں اسی طرح اگلے برس کے رنگ کا انتخاب کرتی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024