• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

شائع December 9, 2016

راولپنڈی: پاک فوج کے سلیکشن بورڈ نے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل بلال اکبر، میجر جنرل شیرافگن، میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل محمد افضل اور میجر جنرل قاضی اکرام شامل ہیں۔

ترقی پانے والے افسران اس سے قبل مختلف محکموں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔


میجر جنرل ندیم رضا


جنرل ندیم رضا اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔


میجر جنرل ہمایوں عزیز


جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن جنرل ہمایوں بھی ترقی پانے والے افسران کا حصہ ہیں۔


میجر جنرل نعیم اشرف


اس سے قبل میجر جنرل نعیم اشرف کی پوسٹنگ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تھی۔


میجر جنرل محمد افضل


ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔


میجر جنرل شیرافگن


آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے آئی جی فرنٹیئر کورپس (ایف سی) میجر جنرل شیرافگن کو بھی ترقی دی گئی۔


میجر جنرل قاضی اکرام


جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل پرسونل ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے میجر جنرل ایم جی قاضی اکرام بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔


میجر جنرل بلال اکبر


ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔


3 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے

بعد ازاں آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں 3 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلوں کا ذکر بھی کیا جن میں لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا، لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال اور لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو کمانڈر 10 کور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 10 کور کے موجودہ کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر (جے ایس ایچ کیو) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جوائنٹ اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر 2 کور تعینات کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024