• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

2016 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا دیکھتے رہے؟

شائع December 8, 2016 اپ ڈیٹ December 10, 2016
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

پاکستان میں کئی سال کی بندش کے بعد رواں برس جنوری میں یوٹیوب تک رسائی کو بحال کردیا گیا تھا جس کا خیرمقدم بھی کیا گیا کیونکہ اس سے ہر قسم کی ویڈیوز تک رسائی ممکن ہوگئی تھی۔

مگر اس سال پاکستانی گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر کیسی ویڈیوز دیکھتے رہے؟

اس کا جواب یوٹیوب پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست میں ملتا ہے۔

یوٹیوب نے 2016 کی پاکستان میں بہترین قرار دی جانے والی ان ویڈیوز کا انتخاب پاکستانی صارفین کی جانب سے ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا۔

ہوسکتا ہے نمبرون ویڈیو کو دیکھ کر آپ کو یقین کرنا مشکل ہو تاہم ٹاپ ٹین ویڈیوز کچھ اس طرح ہیں۔

10۔ اینجل، طاہر شاہ

9۔ شکر ونڈاں، ہو من جہاں

8۔ بن روئے ڈرامہ، پہلی قسط

7۔ من مائل ڈرامے کا اوریجنل ساﺅنڈ ٹریک

6۔ دل لگی ڈرامہ، آخری قسط

5۔ ڈی جے براوو کا گانا چیمپئن

4۔ کورنیٹو پاپ راک سانگ دیساں دا راجا

3۔ اڈاری ڈرامہ، آخری قسط

2۔ فلم جوانی پھر نہیں آنی

1۔ کمانڈر سیف گارڈ، جنگل میں منگل

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025