• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

احمدی کمیونٹی کا پرنٹنگ پریس سیل، ممنوعہ جریدے ضبط

شائع December 6, 2016 اپ ڈیٹ December 7, 2016

فیصل آباد پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے احمدی کمیونٹی سے متعلق ممنوعہ لٹریچر کی مبینہ اشاعت کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ممنوعہ جریدوں میں تحریک جدید اور الفضل شامل ہیں، جن کی کاپیاں ضبط کرکے مذکورہ پرنٹنگ پریس کو سیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: مبینہ توہین مذہب پر تین احمدی ہلاک

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی فیصل آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور 'چناب نگر' سے دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دو جریدوں کو ضبط کرکے پرنٹنگ پریس کو سیل کردیا گیا۔

احمد کمیونٹی سے کیا مراد ہے؟

خیال رہے کہ 1974 میں حکومت پاکستان نے احمد کمیونٹی کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان میں ان کو قرآن پاک پڑھنے، مذہبی تہوار منانے، شادی کارڈ اور انگوٹھیوں پر قرآنی آیات لکھوانے پر گرفتار کیا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: توہین مذہب کے الزام میں احمدی قتل

چار سال قبل لاہور میں دو مختلف حملوں میں 86 احمدیوں کو ہلاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ 28 مئی 2010 کو لاہور کے دو محتلف علاقوں ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے تھے، جس کے دوران سو کے قریب افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: احمدی عبادت گاہ حملہ: 2 طالبان دہشتگردوں کو سزائے موت

سال 2014 میں مذہب کے نام پر احمدی کمیونٹی کے 11 اراکین کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Dec 07, 2016 02:24pm
Aqliatoon ka tahafuz hamari awaleen zimadari hai sirf bianaat taak.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024