• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

ٹرمپ کامہنگے جہاز کے معاہدے کوختم کرنے کا حکم

شائع December 7, 2016

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں بوئنگ کے نئے ائرفورس ون طیارے کو انتہائی مہنگے قرار دیتے ہوئے اس کو منسوخ کرنے کے لیے حکومت پر زور دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ 'بوئنگ مستقبل کے صدر کے لیے نیا 747 ائرفورس ون تیار کررہا ہے لیکن اس کی لاگت قابو سے باہر ہے جو 4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کو منسوخ کردیں'۔

امریکا کی فضائیہ نے بوئنگ کو ابتدائی طورپر 25.8 کروڈ ڈالر کے معاہدے سے نوازا تھا۔

معاہدے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن امریکی فضائیہ پہلے کہہ چکی ہے کہ دومتبادل طیاروں کے لیے 1.65 ارب ڈالر مختص کئے جا چکے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کے صدارتی انتخاب میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو غیرمتوقع شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں’

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

انتخابی مہم کے دوران تنقید کے نشتر برسانے والے، مذاہب اور ممالک کے خلاف باتیں کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد ، شراکت داری اور مل کر کام کرنے پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف سے گفتگو : ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستانی ورژن پر اعتراض

انہوں نے کہا تھا کہ ہم اختلافات کے بجائے اتفاق رائے سے چلیں گے، تنازعات کے بجائے شراکت داری کو فروغ دیں گے۔

دیگر ممالک سے امریکا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ تمام ملکوں کے ساتھ معتدل رویہ اپنائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کے پرانے زخموں کو ٹھیک کریں گے اور وہ ہر امریکی شہری کے صدر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025