• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کپل شرما بھی 100 کروڑ کی دوڑ میں شامل

شائع December 5, 2016
کپل شرما ہندوستان کی سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹیز میں شامل ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ دی انڈین ایکسپریس
کپل شرما ہندوستان کی سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹیز میں شامل ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ دی انڈین ایکسپریس

ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما کتنا کماتے ہیں، آپ اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

جس طرح 'کلرز' ٹی وی چینل چھوڑ کر 'سونی' جانے والے کپل کا پروگرام چینل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے، وہیں کپل کے لیے بھی یہ ایک بڑی ڈیل ثابت ہوا۔

کپل شرما آج ہندوستان کی سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹیز میں شامل ہیں۔

'دی کپل شرما شو' کے ذریعے سونی ٹی وی کو ریٹنگ کے کھیل میں نمایاں کامیابی ملی، یہی وجہ ہے کہ چینل نے ان کے کانٹریکٹ میں توسیع کرنے میں کسی قسم کے پس وپیش سے کام نہ لیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے سونی چینل کے ساتھ نیا کانٹریکٹ کرلیا ہے اور وہ اب مزید ایک سال تک چینل سے منسلک رہیں گے، جس کے بعد 'دی کپل شرما شو' 2017 کے آخر تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:کپل شرما کا نیا کامیڈی شو اب 'سونی' پر؟

لیکن اس سب سے ہٹ کر کپل اس شو سے کتنا کما رہے ہیں، یہ جان کر آپ کو واقعی حیرت ہوگی۔

اس سے قبل کپل ایک شو کا 60 سے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے لیکن اب ذرائع کے مطابق سونی چینل کے ساتھ ہونے والے ایک سالہ توسیع شدہ معاہدے کے تحت وہ سالانہ 110 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چینل والے ان سے اور ان کے شو سے بہت خوش ہیں، یہ شو ان کے لیے بہت منافع بخش ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کپل کو کہیں جانے نہیں دینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:کپل شرما نے شاہ رخ اور عامر کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب کپل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مردوں کی فہرست میں کپل شرما دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پہلے نمبر پر سلمان خان براجمان ہیں۔

یوں کپل شرما نے مقبولیت میں عامر اور شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025