• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
شائع December 5, 2016

سندھی ثقافتی دن: ایک منفرد میلہ

کراچی: ہر سال کی طرح امسال بھی سندھ بھر میں ثقافتی دن منایا جا رہا ہے، ثقافتی دن کے موقع پر صوبائی دارلحکومت کراچی سمیت صوبے کے تمام چھوٹے ، بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ثقافتی دن گزشتہ 7 سال سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں منایا جا رہا ہے، ثقافتی دن کے موقع پر حکومتی سطح پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، بعد ازاں حکومت سندھ کی جانب سے ثقافتی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا۔

ثقافتی دن کے موقع پر خواتین، بچے ، بڑے اور بزرگ ثقافتی لباس، سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ثقافتی تقاریب کسی خاص جماعت یا تنظیم کی جانب سے منعقد نہیں کی جاتیں بلکہ ثقافتی تقاریب کا اہتمام انفرادی اور رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے، ثقافتی تقاریب میں تمام لوگ سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالا تر ہو کر حصہ لیتے ہیں۔

سندھی ثقافتی کو نمایاں کرنے کے لیے کوئی خاص دن مقرر نہیں ہے، سندھ کے کئی شہروں اور قصبوں میں ثقافتی دن کی تقاریب ایک ہفتہ پہلے ہی شروع ہوجاتی ہیں اور کئی شہروں میں ثقافتی دن کے بجائے ثقافتی ہفتہ منایا جا تا ہے۔

اس بار بھی سندھ کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں ثقافتی ہفتہ منایا گیا جب کہ 4 دسمبر کو ثقافتی ہفتے کے اختتام پر ثقافتی دن منانے کا اہتمام کیا گیا۔

ثقافتی دن کی سب سے بڑی تقریب کراچی پریس کلب پر ہوئی—فوٹو: رائیٹرز
ثقافتی دن کی سب سے بڑی تقریب کراچی پریس کلب پر ہوئی—فوٹو: رائیٹرز

ثقافتی دن کے موقع پر لوگ ثقافتی لباس پہن کر رقص کرتے ہیں—فوٹو: رائیٹرز
ثقافتی دن کے موقع پر لوگ ثقافتی لباس پہن کر رقص کرتے ہیں—فوٹو: رائیٹرز

ثقافتی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں تمام لوگ بلا تفریق شامل ہوتے ہیں—فوٹو: رائیٹرز
ثقافتی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں تمام لوگ بلا تفریق شامل ہوتے ہیں—فوٹو: رائیٹرز

ثقافتی تقاریب میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں—فوٹو: رائیٹرز
ثقافتی تقاریب میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں—فوٹو: رائیٹرز

ثقافتی دن کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں—فوٹو: غازی حسین/فیس بک
ثقافتی دن کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں—فوٹو: غازی حسین/فیس بک

ثقافتی دن کے موقع پر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ثقافتی لباس پہنتی ہیں—فوٹو: غازی حسین/فیس بک
ثقافتی دن کے موقع پر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ثقافتی لباس پہنتی ہیں—فوٹو: غازی حسین/فیس بک