• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm

پاکستان کسٹمز کے مغوی اہلکار پسنی سے بازیاب

شائع December 3, 2016 اپ ڈیٹ December 4, 2016

بلوچستان کے علاقے پسنی سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے پاکستان کسٹمز کے تین اہلکاروں کو بازیاب کرا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل بلوچ نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں نے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر انھیں آزاد کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کسٹمز کے انسپکٹر عبدالمالک، کانسٹیبل محمد یعقوب اور حفیظ کو ان کی گاڑیوں سمیت اغوا کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا تھا کہ 'اسلحہ برداد افراد نے کسٹمز اہلکاروں کی گاڑیوں پر گوادر کی تحصیل پسنی کے زیروپوائنٹ پر قبضہ کرلیا'۔

مزید پڑھیں: گوادر میں پاکستان کسٹمز کے 3 اہلکار اغوا

واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو سخت کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔

بلوچستان میں اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں لیکن اس واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025