• KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:36pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:14pm
  • KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:36pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:14pm

کپل شرما نے شاہ رخ اور عامر کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع December 2, 2016
کپل شرما — اسکرین شاٹ
کپل شرما — اسکرین شاٹ

بھارتی کامیڈین کپل شرما لگتا ہے کہ مقبولیت میں شاہ رخ خان اور عامر خان سے بھی آگے نکل چکے ہیں جب ہی تو لوگ بولی وڈ خانز کے مقابلے میں انہیں زیادہ سرچ کرتے ہیں۔

یاہو انڈیا نے بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مردوں کی فہرست جاری کی جس میں سلمان خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی مگر دوسری پوزیشن پر عامر یا شاہ رخ کی بجائے کپل شرما تھے۔

جی ہاں کپل شرما نے اس معاملے میں دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے دونوں خانوںکو پیچھے چھوڑ دیا۔

کپل شرما کے بعد امیتابھ بچن، شاہ رخ اور عامر خان بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

کپل شرما کو یہ مقبولیت ان کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل سے ملی جبکہ آج کل وہ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔

مجموعی طور پر بھارت میں لوگوں مسلسل پانچویں سال بھی اداکارہ سنی لیون کو سب سے زیادہ سرچ کیا جن کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی دوسرے اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال تیسرے نمبر پر رہے۔

چوتھا نمبر سلمان خان کے نام رہا جبکہ خواتین سلیبریٹز میں سنی لیون کے بعد دوسرے نمبر پر بپاشا باسو رہیںجبکہ دپیکا تیسرے، کترینہ کیف چوتھے اور پریانکا چوپڑا پانچویں نمبر پر رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025