• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

پاکستانی طالب علم کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کیلئے منتخب

شائع December 1, 2016

ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کو استعمال کرکے معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرنے والے پاکستانی طالب علم سید فیضان حسین کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ 2017 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق سیلانی ویلفیئرٹرسٹ سے منسلک رہ کر سید فیضان حسین رضاکارانہ طور پر 200 سے زائد غریب اور محروم طلبہ کی رہنمائی کا سبب بنے اور انہیں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعارف کروایا۔

— فوٹو: بشکریہ لنکڈ اِن
— فوٹو: بشکریہ لنکڈ اِن

اس کے علاوہ فیضان کئی پروجیکٹس کے بانی بھی ہیں جن میں تعلیم کے حوالے سے قائم ’ایجو ایپ’ شامل ہے، جو قوتِ گویائی سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کو الفاظ میں تبدیل کرتی ہے۔

فیضان ون ہیلتھ نامی اسمارٹ فون ایپلی کیشن بھی بنا چکے ہیں جو بیماریوں پر کڑی نظر رکھتی ہے اور ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے صحت عامہ کے شعبوں کو وبائی امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مقابلے میں پاکستانی طالب علموں کی بڑی کامیابی

کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے فیضان چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ٹیکنالوجی میں مشاورت کرنے اور وسائل فراہم کرنے کا کام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئینز ینگ لیڈر کے تحت سالانہ 18 سے 29 سال کے ایسے نوجوانوں کو سامنے لایا جاتا ہے اور ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے خود کو منواتے ہیں، اس پروگرام کا آغاز کوئین الزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ نے کامن ریلیف اور رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کی شراکت سے 2014 میں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025