• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوراج سنگھ کی ہیزل کیچ سے شادی

شائع December 1, 2016 اپ ڈیٹ December 7, 2016

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب بلے باز یوراج سنگھ اور بولی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ نے شادی کرکے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ یوراج اور 29 سالہ ہیزل کیچ کی شادی کی تقریب 30 نومبر کو ایک گردوارے میں ہوئی، جہاں نہایت ہی روایتی و مذہبی انداز میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا۔

اس تقریب کے دوران دونوں ہی مرون رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے۔

ان دونوں کی شادی سکھ اور ہندو رسومات کے ساتھ کی جائے گی۔

🙀it's time !💣😅 @hazelkeechofficial

A photo posted by Yuvraj Singh (@yuvisofficial) on

اس ہی حوالے سے یوراج سنگھ اور ہیزل رواں ماہ 2 تاریخ کو گوا میں ہندو رسومات سے اپنی شادی کی ایک اور تقریب منعقد کریں گے جہاں بولی وڈ اور کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات موجود ہوں گی، اس تقریب میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، انڈین کرکٹ ٹیم اور ہنوستان وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا۔

اس تقریب کے علاوہ دہلی میں بھی 5 دسمبر کو ان دونوں کے لیے ایک اور تقریب منعقد کی جائے گی۔

یوراج اور پیزل کی سنگیت اور مہندی کی رسومات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، جسے ان دونوں کے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

Starting a new innings today ! Thank you for your love please bless the couple @hazelkeechofficial ❤️🙏

A photo posted by Yuvraj Singh (@yuvisofficial) on

فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

Another pic of #ViratKohli at @yuvisofficial's sangeet ceremony. @virat.kohli #Viratkohli #yuvikishaadi #yuvrajsingh

A photo posted by Virat❤Anushka (@virushka_folyf) on

فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

یوراج سنگھ طویل عرصے سے کرکٹ کی دنیا سے منسلک ہیں، جن کے ہیزل کیچ نے بولی وڈ فلم 'باڈی گارڈ' میں سلمان خان اور کرینہ کپور خان کے ہمراہ معاون کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اور کرکٹ کا رشتہ بہت پرانا ہے، اس سے قبل ایسی کئی بولی وڈ اداکاراوں اور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کا نام ایک ساتھ جڑ چکا ہے، جن میں سیف علی خان کے والدین منصور علی خان پٹاؤدی اور شرمیلا ٹیگور، محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، گیتا بسرا اور ہربجن سنگھ جبکہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024