• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنجے دت نے کی رنبیر کپور کی توہین

شائع November 30, 2016
فوٹو بشکریہ / انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ / انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بہت جلد فلم بننے جارہی ہے، جس میں سنجے کا مرکزی کردار ادا رنبیر کپور کرتے نظر آئیں گے، تاہم فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی سنجے نے رنبیر کی توہین کردی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت کے گھر میں ایک تقریب رکھی گئی، جس دوران راج کمار ہیرانی، رنبیر کپور اور ڈیوڈ دھون موجود تھے۔

مزید پڑھیں: رنبیر سنجے دت کا کردار کریں گے

اس دوران نشے میں دھت سنجے دت نے رنبیر کپور سے کہا کہ 'میں تمہیں لے کر ایک فلم پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں، فلم کا نام ہوگا لڈو، اس فلم کے بعد ہم امرتی، جلیبی اور پیڑا نامی فلمیں بنائیں گے'۔

سنجے دت یہیں خاموش نہیں ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے تمہاری فلم برفی دیکھی، آخر تم نے اس طرح کی فلم میں کام کیسے کیا؟ تم میری زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے جارہے ہو، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ان لوگوں نے تمہیں کاسٹ کیسے کرلیا، تمہیں کچھ بہادر نظر آنے والی فلمیں کرنی چاہیے، تم برفی جیسی فلمیں نہیں کرسکتے، تمہیں فلموں میں ایکشن سینز کرنے چاہیے، ہتھیار لینے چاہیے، کیا تمہیں لگتا ہے کہ سلمان خان، اجے دیوگن اور میرے جیسے اداکار اگر اسکرینز پر دلیرانہ کردار پیش نہ کرتے تو اتنا عرصہ موجود رہتے؟'۔

سنجے دت کی ان باتوں کو سُن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ رنبیر کپور کے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار پر خوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں‘

واضح رہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات میں ان کی زندگی کے کئی پہلو پیش کیے جائیں گے، جن میں انڈر ورلڈ سے تعلقات اور کورٹ کیس وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024