• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع November 29, 2016 اپ ڈیٹ December 7, 2016

ماحولیاتی تبدیلی سے گریٹ بیرئیرریف ’مردہ‘


سائنسدان یہ بات سامنے لے کر آئے ہیں کہ آسٹریلیا کی گریٹ بیرئیر ریف (عظیم سد مرجان) کے گرد موجود گرم پانی گذشتہ 9 ماہ کے دوران 7 کلومیٹر تک پھیلی مونگوں کی چٹان (کورل ریف) کے دو تہائی حصے کو مردہ کرنے کا سبب بن چکا ہے۔

برطانوی خبرساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا بتانا ہے کہ کورل ریف کو پہنچنے والا یہ نقصان آج تک ریکارڈ کیے جانے والے تمام نقصانات سے بڑا ہے جس سے یہاں پر سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

کوئینزلینڈ، آسٹریلیا میں ’کورل گارڈنز‘ میں سیاحوں کی بڑی تعداد اسنارکلگ کرتی ہے —فوٹو: رائٹرز
کوئینزلینڈ، آسٹریلیا میں ’کورل گارڈنز‘ میں سیاحوں کی بڑی تعداد اسنارکلگ کرتی ہے —فوٹو: رائٹرز

ریف کا دورہ کرنے والے محقق پروفیسر انڈریو بیئرڈ کہتے ہیں کہ کورلز کے متاثر ہونے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

کورل ریف کا شمالی حصہ بلیچنگ سے زیادہ متاثر ہے—فوٹو: رائٹرز
کورل ریف کا شمالی حصہ بلیچنگ سے زیادہ متاثر ہے—فوٹو: رائٹرز

کورلز بلیچ ہونا اس وقت شروع ہوتی ہیں، جب پانی کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو، تیز درجہ حرارت کی وجہ سے کورلز پر موجود زندہ آبی حیات گھٹتی جاتی ہے اور کورل سخت اور پتھریلی ہونے لگتی ہے، تاہم بلیچنگ سے کم متاثر ہونے والی کورلز کو اگر کم درجہ حرارت ملے تو وہ واپس سے اپنی اصل حالت میں بھی آسکتی ہے ۔

سروے کے مطابق ایسا اکثر جنوبی حصے میں ہوتا ہے جہاں کورل کے متاثر ہونے کی شرح کافی کم ہے۔

یوں تو بلیچنگ کا عمل قدرتی ہے لیکن سائنسدان فکرمند ہیں کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کے درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ بھی کورل کو پہنچنے والے نقصان میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، اور اس سے سمندر کی تہہ میں موجود آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان کا بھی خدشہ ہے.

کورلز کے مردہ ہونے سے آسٹریلیا کا سیاحت کا شعبہ بڑی حد تک متاثر ہوسکتا ہے—فوٹو: رائٹرز
کورلز کے مردہ ہونے سے آسٹریلیا کا سیاحت کا شعبہ بڑی حد تک متاثر ہوسکتا ہے—فوٹو: رائٹرز

رواں سال جون میں اپنی انتخابی مہم کے دوران آسٹریلیوی وزیراعظم میلکوم ٹرنبل کی جانب سے کورل ریف کے تحفظ کے لیے 1 بلین آسٹریلوی ڈالرز جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ماحولیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار زمین سے حرارت کے اخراج کو روکتی ہے اور گلوبل وارمنگ کا سبب بنتی ہے اور آسٹریلیا چونکہ توانائی کے حصول کے لیے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر انحصار کرتا ہے، جس سے اس کی فضا میں کاربن کا اخراج بھی زیادہ ہے۔

آسٹریلیا میں کاربن کے اخراج کی شرح گلوبل وارمنگ کی بڑی وجہ ہے—فوٹو: رائٹرز
آسٹریلیا میں کاربن کے اخراج کی شرح گلوبل وارمنگ کی بڑی وجہ ہے—فوٹو: رائٹرز

ماحولیات کے ماہر چارلی ووڈ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کو ہی گریٹ بیرئیر ریف کی ہلاکت کی وجہ قرار دیتے ہیں.

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئلے، تیل اور گیس کا مسلسل جلایا جانا ماحول کو بری طرح سے تباہ کررہا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی گریٹ بیرئیر ریف کا لطف اٹھا سکیں تو ہمیں حیاتیاتی ایندھن کے استعمال کو روکنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے—فوٹو:رائٹرز
ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے—فوٹو:رائٹرز