• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

انٹرنیٹ پر ہراساں ہونے والے افراد کے لیے ہیلپ لائن قائم

شائع November 28, 2016

انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن‘ نے یکم دسمبر سے پاکستان کی پہلی سائبر ہراسمنٹ شکایتی ہیلپ لائن کے آغاز کا اعلان کردیا۔

یہ سروس 39393-0800 نمبر پر دستیاب ہوگی۔

ہاٹ لائن کے آغاز کا اعلان تنظیم کے فیس بک پیج پر کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ یہ ہاٹ لائن آن لائن ہراساں ہونے والے افراد کو ’مفت، محفوظ اور رازدارانہ‘ سروس فراہم کرے گی، جس میں قانونی مدد، ڈیجیٹل سیکیورٹی سپورٹ اور آن لائن ہراساں ہونے والے متاثرہ افراد کو نفسیاتی مشاورت فراہم کرنا شامل ہے۔

تنظیم کے اعلان کے مطابق، ہیلپ لائن اپنے آپریشن کا آغاز یکم دسمبر 2016 سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نگہت داد انٹرنیٹ پر خواتین کے تحفظ کیلئے کوشاں

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نامی اس ادارے کی جانب سے ہیلپ لائن کے آغاز کا اعلان خواتین پر تشدد کی آگاہی کے لیے جاری 16 روزہ تحریک (16 ڈیز آف ایکٹیوزم) کا حصہ ہے۔

غیر منافع بخش تنظیم ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی بانی پاکستانی وکیل اور سماجی کارکن نگہت داد ہیں، جنھیں حال ہی میں ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کا ٹیولپ ایوارڈ 2016 دیا گیا۔

نگہت داد نے ملک میں سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظرایک ایسی ہیلپ لائن متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا جو انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اگرچہ نگہت داد پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں، لیکن ان کا بنیادی مقصد پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتیں کو آن لائن سیکیورٹی فراہم کرنا ہے جس سے وہ سائبر کرائم جیسے واقعات کا نشانہ بننے سے بچ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024