• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مستونگ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ہلاک

شائع November 27, 2016

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تنظیم کے دومشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ 'کالعدم لشکر جنگھوی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے'۔

سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ 'ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا جو علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے حوالے سے زیر تفتیش ہے'۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگرہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مارے گئے مشتبہ دہشت گرد علاقے میں مختلف مبینہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں قوم پرست علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

بلوچستان کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں جہاں مختلف دہشت گرد تنظیموں کا عمل دخل بھی ہے۔

کوئٹہ میں رواں سال دو بڑے واقعات ہوئے جہاں کئی افراد جاں بحق ہوئے جس میں سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلا پر اور پولیس ٹریننگ کالج پر ہونے والے حملے شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024