• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایک دن میں 18 کھرب روپے کمانے والی کمپنی

شائع November 25, 2016
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

17.8 ارب ڈالرز (18 کھرب 65 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کتنی بڑی رقم ہے مگر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا نے محض 24 گھنٹے کے اندر اتنی مالیت کی مصنوعات فروخت کیں۔

جی ہاں ایسا چین کے غیر سرکاری تعطیل کے دن 'سنگلز ڈے' پر ہوا تھا۔

یہ واقعہ رواں سال نومبر میں پیش آیا تھا اور لگ بھگ اٹھارہ ارب ڈالرز کی یہ کمائی یورپ اور امریکا میں بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے دونوں کو ملا کر بھی تین گنا زیادہ تھی۔

سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔

یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔

چین میں یکم اکتوبر کے قومی دن سے قبل خریداری کا رجحان بڑھتا ہے اور بہار کے تہوار کے موقع پر بھی دو ماہ قبل ہی لوگ بے تحاشہ خریداری کرتے ہیں۔

اس موقع پر علی بابا قیمتوں میں اتنی زیادہ کمی کردیتی ہے کہ لوگ لوگ ہر گزرتے سال کے خریداری کے نئے ریکارڈز بنارہے ہیں۔

یعنی 2013 میں 5.8 ارب ڈالرز، 2014 میں 9.3 ارب ڈالرز، 2015 میں 14.3 ارب ڈالرز اور رواں برس علی بابا نے 17.8 ارب ڈالرز کی اشیاءفروخت کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024