راحیل شریف: ایک بہادر سپہ سالار کی داستان
'میرا جینا اور مرنا ملک کے لیے ہے'، یہ جملہ پاک فوج کے بہادر آرمی چیف راحیل شریف کا ہے، جو رواں ماہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے 28 نومبر 2013 کو پاکستان کے 15ویں سپہ سالار کا منصب سنبھالا، انہیں 20 دسمبر 2013 کو نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
جب 2013 میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی چیف کا منصب راحیل شریف کے سپرد کیا تو وہ اس دوڑ کے پسندیدہ امیدوار نہیں تھے۔
اپنے آگے آنے والی ہر مشکل کو پار کرتے ہوئے وہ آرمی چیف تو بن گئے تاہم اس کے بعد بھی ان کے ناقدین ان پر شک کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ انہیں انٹیلی جنس اور کارروائیوں کے پس منظر کا کچھ خاص علم نہیں۔
تاہم راحیل شریف نے اپنے ناقدین کو غلط ثابت کیا، ان کے دور کا سب سے اہم کارنامہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب تھا، جس کا آغاز 2014 جون میں کیا گیا۔
راحیل شریف کو عوام کی جانب سے بے پناہ مقبولیت اور پذیرائی ملی، پاکستان کا ہر شخص 'شکریہ راحیل شریف' سے بخوبی واقف ہے۔
تبصرے (5) بند ہیں