• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈانس کوئین کو ایک اور آئٹم سانگ کی پیشکش

شائع June 28, 2013

بالی وڈ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار مادھوری ڈکشٹ۔- فائل فوٹو
بالی وڈ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار مادھوری ڈکشٹ۔- فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کی ڈانس کوئین مادھوری ڈکشت چھیالیس برس کی عمر میں بھی فلمسازوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' کے آئٹم سانگ 'گھاگرا' کی کامیابی کے بعد فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم 'رام لیلا' کے لیے مادھوری سے رابطہ کیا ہے۔

فلم کے آئٹم سانگ میں مادھوری کے مقابل اداکار رنویر سنگھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، سنجے نے مادھوری سے رابطہ تو کیا ہے لیکن انہوں نے کیا جواب دیا، اس بارے میں واضح علم نہیں ہو سکا۔

ڈانس کوئین مادھوری کے رقص کو آج بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور فلمی دنیا میں ان کی واپسی کے بعد 'گھاگھرا' میں ان کی پرفارمنس کو مداحوں کی بھرپور پذیرائی ملی۔

واضح رہے کہ مادھوری اس سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'دیو داس' میں بھی کام کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024