• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

'بیلا' کی انگوٹھی 17 لاکھ میں نیلام

شائع November 24, 2016
'ٹوئلائیٹ' فلم میں استعمال ہونے والی انگوٹھی نیلامی کے دوران مداحوں کی پسندیدہ رہی — فوٹو/ سکرین شاٹ
'ٹوئلائیٹ' فلم میں استعمال ہونے والی انگوٹھی نیلامی کے دوران مداحوں کی پسندیدہ رہی — فوٹو/ سکرین شاٹ

ہولی وڈ فلم 'ٹوائلائیٹ' (Twilight) تو سب ہی کو یاد ہوگی، اس فلم کو دنیا بھر میں سب نے ہی بےحد پسند کیا تھا، تاہم اس کے کچھ مداح تو ایسے بھی ہیں جو لاکھوں روپے خرچ کرکے اس فلم سے متعلقہ سامان کو حاصل کرنے میں بہت آگے بڑھ گئے۔

ای آن لائن ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ویمپائر، ولف اور انسانوں کے درمیان رشتے پر بنائی یہ رومانوی کہانی کا ایک مداح نے اس فلم کے مرکزی کردار ایزا بیلا سوان کی جانب سے پہنی گئی انگوٹھی کو خریدنے کے لیے بڑی رقم دے ڈالی۔

امریکی شہر کیلیفورنیا میں دو روزہ نیلامی کے دوران کئی فلموں میں استعمال کیے جانے والے سامان کو نیلام کیا گیا۔

اس نیلامی کے دوران 'ٹوائلائیٹ' فلم کی ہیروئن بیلا کی منگنی کی انگوٹھی کی سب سے زیادہ مانگ رہی، اور آخر کا ایک مداح نے اس انگوٹھی کو پورے 16 ہزار 800 ڈالر میں حاصل کیا، جو پاکستانی روپوں کے حساب سے 17 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔

اس نیلامی کے دوران مقبول ہولی وڈ فلموں سے 900 سازو سامان کی نمائش کی گئی، جن میں 'ٹوائلائیٹ' فلم میں استعمال کی گئی مزید چیزیں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ فلم 'ٹوائلائیٹ' کے 5 حصے ریلیز کیے گئے تھے، یہ ایک ناول پر مبنی فلم تھی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

اس فلم سیریز میں ہولی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ اور روبرٹ پیٹنسن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024