• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

لاہور: فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ چل بسیں

شائع November 24, 2016
قسمت بیگ—۔ فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر
قسمت بیگ—۔ فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ ہلاک ہوگئیں۔

اداکارہ قسمت بیگ کو نامعلوم افراد نے آج صبح اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس سے اداکارہ اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

فائرنگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

پنجاب میں اکثروبیشتر اسٹیج اداکاراؤں پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

رواں برس مئی میں پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے عارف والا پُل میں بیوٹیشن اور جزوقتی اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق انعم خان کا کزن فہد لودھی اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے اسٹیج اداکاری کا پیشہ چھوڑنے کا کہا کرتا تھا، لیکن انعم نے اپنے کزن کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی جس پر اس نے بدلہ لینے کے لیے انعم کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025