• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایران نے 12 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

شائع November 23, 2016

گوادر: ایرانی فورسز نے 12 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی پانچ کشتیاں قبضے میں لے لیں۔

ماہی گیر ضلع گوادر کے علاقے جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

گوادر کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہی گیر جیوانی کے ساحلی قصبے کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو ایران کی علاقائی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'را' کیلئے کام کرنیوالے 2 پاکستانی ماہی گیر گرفتار

تاہم شعبہ فشری کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود سے ہی گرفتار کیا گیا۔

پاکستان فشرفوک فورم کے مقامی رہنما نذیر احمد نے متعلقہ حکام سے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے ماہی گیروں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

رواں سال اکتوبر میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے جیوانی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

مزید پڑھیں: سمندری حدود کی خلاف ورزی: 88 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

بعد ازاں ایرانی انتظامیہ نے اُن ماہی گیروں کو رہا کرکے انہیں تفتان بارڈر پر لیویز فورس کے حوالے کردیا تھا۔

تاہم انہوں نے قبضے میں لی گئی کشتیاں اور ماہی گیری میں استعمال ہونے والا سامان واپس نہیں کیا تھا۔


یہ خبر 23 نومبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024