• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آئیڈیاز 2016 دفاعی نمائش کا آغاز

شائع November 23, 2016

کراچی میں آئیڈیاز 2016 دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

ڈیفنس ایکسپورٹ اینڈ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ نمائش میں 34 ممالک کے 90 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

اس سال دفاعی نمائش ’ہتھیار برائے امن‘ کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔

نمائش میں 261 غیر ملکی جبکہ 157 قومی کمپنیاں دفاعی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر، کے ایٹ ایئر کرافٹ، الخالد ٹینک، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اور دیگر دفاعی ساز و سامان بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔

دفاعی نمائش میں 9 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش کے دوران جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق مرکزی یونیورسٹی روڈ کو مسلسل کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد کو گھنٹوں ٹریفک جام کی تکلیف جھیلنی پڑی اور شہری حکومتی انتظامات پر نالاں نظر آئے۔

نمائش کے باعث لیاقت آباد کی سڑک پر شدید ٹریفک جام رہا — فوٹو: آن لائن
نمائش کے باعث لیاقت آباد کی سڑک پر شدید ٹریفک جام رہا — فوٹو: آن لائن
پاک بحریہ کے اسٹال پر وزیر اعظم و نیول چیف کو بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: نیوی پی آر
پاک بحریہ کے اسٹال پر وزیر اعظم و نیول چیف کو بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: نیوی پی آر
نمائش کے دوران وزیر اعظم و آرمی چیف کو ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: آن لائن
نمائش کے دوران وزیر اعظم و آرمی چیف کو ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: آن لائن
وزیر اعظم ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
نمائش میں 261 غیر ملکی جبکہ 157 قومی کمپنیاں دفاعی مصنوعات پیش کر رہی ہیں — فوٹو: آن لائن
نمائش میں 261 غیر ملکی جبکہ 157 قومی کمپنیاں دفاعی مصنوعات پیش کر رہی ہیں — فوٹو: آن لائن
نمائش کے دوران وزیر اعظم و آرمی چیف کو ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی
نمائش کے دوران وزیر اعظم و آرمی چیف کو ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم نواز شریف نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم نواز شریف نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
نمائش کے باعث ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث شارع فیصل پر بھی شدید ٹریفک جام رہا — فوٹو: آن لائن
نمائش کے باعث ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث شارع فیصل پر بھی شدید ٹریفک جام رہا — فوٹو: آن لائن
پاک فضائیہ کے اسٹال پر نواز شریف کو بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: پی پی آئی
پاک فضائیہ کے اسٹال پر نواز شریف کو بریفنگ دی جارہی ہے — فوٹو: پی پی آئی