• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چین اور تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات، 35 افراد ہلاک

شائع November 23, 2016
چین میں ٹریفک حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں — فوٹو: اے ایف پی
چین میں ٹریفک حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں — فوٹو: اے ایف پی
تھائی لینڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: بینکاک پوسٹ
تھائی لینڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: بینکاک پوسٹ

چین اور تھائی لینڈ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سخت سرد موسم کی وجہ سے چین کے ایک موٹر وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق 'بیجنگ اور کونمنگ کے درمیان قائم ایکسپریس وے پر جنوبی صوبے سانشی میں خراب موسم، برف باری اور بارش کی وجہ سے حادثہ پیش آیا'۔

میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے حادثے کے بعد سڑک پر مسافر گاڑیاں الٹ گئیں جبکہ متعدد کاروں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

خیال رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے اور ورلڈ ہیلتھ آورگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2013 میں چین کی سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں 260000 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب ڈبلو ایچ او کی جانب سے جاری اعداد وشمار چینی حکام کے جاری کردہ اعداو شمار سے کہیں زیادہ ہیں، چینی حکام کے مطابق 2013 میں ٹریفک حادثات میں 58539 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تھائی لینڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18 افراد ہلاک

ادھر تھائی لینڈ کے شمالی حصے میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ریاست کے تحت چلنے والی کمپنی 'سی اے ٹی ٹیلی کام' سے ہے اور وہ بینکاک واپس آرہے تھے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'ڈرائیور راستے سے واقف نہیں تھا اور بس تیز رفتاری کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری'۔

انھوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس بینکاک جارہی تھی کہ سڑک کنارے لگی رکاوٹ توڑ کر 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024