• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سونے سے قبل فون کو چارج پر نہ چھوڑیں

شائع November 22, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اسمارٹ فونز صارفین اکثر سونے کے وقت بھی ڈیوائسز کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور پھر سرہانے چارج پر لگا کر سو جاتے ہیں۔

مگر حال ہی میں امریکا میں ایک واقعہ سامنے آیا جس میں رات کو چارجنگ پر فون لگا کر سونے کے دوران ڈیوائس گرم ہوکر پھٹ گئی اور آگ لگ گئی جس کے بعد امریکی پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ عادت لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

پولیس نے موبائل فون صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس عادت کو ترک کردیں یا کم از کم اپنے سونے کے کمرے میں ایسی کوئی ڈیوائس چارجنگ پر لگا کر سونے کے لیے نہ جائیں۔

یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا تھا جس کے بعد وہاں کی پولیس نے ٹوئٹر پر جل جانے والے فون کی تصویر بھی جاری کی۔

فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ٹوئٹر پیج
فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ٹوئٹر پیج

نیویارک پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایسے فونز کی متعدد تصاویر کو اپ لوڈ کیا گیا جنھیں رات کو سوتے ہوئے چارجنگ پر چھوڑ دیا گیا اور انہوں نے آگ پکڑ لی۔

ساتھ میں یہ انتباہ بھی تھا ' سونے کے دوران اپنے اسمارٹ فون کو تکیے کے نیچے یا سرہانے چارج پر لگا نہ چھوڑیں ورنہ یہ عادت جان لینے کا باعث بھی بن سکتی ہے'۔

فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ٹوئٹر پیج
فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ٹوئٹر پیج

یہ انتباہ ان خدشات کے ساتھ سامنے آیا ہے جب اسمارٹ فونز کے گرم ہونے خصوصاً ان کی بیٹریوں کے مسائل سامنے آئے ہیں خاص طور پر سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں تو یہ کافی بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024