• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

کرائسٹ چرچ میں مصباح کا جشن

شائع November 18, 2016
کپتان مصباح الحق دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے— فوٹو/ بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ
کپتان مصباح الحق دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے— فوٹو/ بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا بطور کپتان 50 واں ٹیسٹ ہے، اس طرح وہ 50 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا کیک— فوٹو/ بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا کیک— فوٹو/ بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اس سنگ میل پر پہنچنے پر مصباح کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی طرف سے کیک پیش کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کھلاڑیوں نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ ان کے اس کارنامے کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔

مصباح نے 6 سال قبل ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور اس عرصے میں صرف ایک ٹیسٹ میں پابندی کے باعث مصباح نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصباح الحق کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

پچاس ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح 24 فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں جبکہ بحیثیت کپتان انہیں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح ’خدا کیلئے جانے کی باتیں جانے دو‘

اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ دنوں مصباح ہی کی قیادت میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024