• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

داعش کے خلاف آپریشن، موصل میں عوام مشکلات کا شکار

شائع November 18, 2016

عراقی فورسز کی جانب سے موصل کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جس نے 2 سال قبل موصل پر قبضہ کرکے یہاں خودساختہ 'خلافت' کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر گئے، اس دوران داعش کی جانب سے خود کش دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عراقی فورسز نے 17 اکتوبر کو موصل میں آپریشن کا آغاز کیا تھا، جسے لگ بھگ ایک ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔

ایک طرف عراقی فورسز کا آپریشن تیزی سے جاری ہے، دوسری جانب موصل سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک موصل سے 10 ہزار کے قریب لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں بغداد کے شمال اور مغرب کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا، تاہم امریکا کے فضائی حملوں کی مدد سے عراقی فورسز قبضہ کیے گئے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرچکی ہے۔

عراق کے شہر موصل میں جاری لڑائی کے دوران زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

داعش کے خلاف موصل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے ای پی

عراقی فوجی لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے ایک شخص کو علاج کیلئے منتقل کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

عراقی فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں طبی عملہ زخمیوں کا علاج کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

موصل میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایک شخص کے عزیز اس کی میت کے قریب غمگین ہیں — فوٹو: اے ایف پی

موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے باعث شہری نقل مکانی کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

موصل کی عوام شہر میں جاری آپریشن کے باعث خوراک کے حصول کیلئے جمع ہے — فوٹو: اے پی

ایک عراقی بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ موصل سے نقل مکانی کرتے ہوئے — اے پی

عراقی فورسز آپریشن کے دوران موصل میں داخل ہورہی ہیں — فوٹو: اے پی

عراقی فورسز نے داعش کے ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا — فوٹو: اے پی

موصل سے نقل مکانی کرنے والے شہری سردی کی شدت سے بچنے کیلئے آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں —  فوٹو: اے پی

موصل میں دوران آپریشن داعش کی جانب سے کیا جانے والا کار بم دھماکا — فوٹو: رائٹرز

عراقی فورسز کے اہلکار داعش کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے برسارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

موصل میں رہائش پذیر ایک خاندان جنگ سے بچنے کیلئے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہورہا ہے — فوٹو: رائٹرز

موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں تباہ حال مکانات کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز

داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک زخمی شخص کو علاج کیلئے منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

عراقی فوجی داعش کے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش لے جارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہریوں کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے — فوٹو: رائٹرز