• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

او آئی سی: مسلم اُمہ سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ

شائع November 17, 2016
مشیر خارجہ سرتاج عزیز او آئی سی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں — فوٹو: دفتر خارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز او آئی سی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں — فوٹو: دفتر خارجہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مسلم اُمہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے مکہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر مشیر خارجہ نے نہے کشمیریوں پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے حق خود ارادیت کا احساس کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: 'کشمیر کی صورتحال ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں'

اجلاس میں شریک ترک وفد نے ایک جاری بیان میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی جانب نشاندہی کی اور ساتھ ہی او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر بھیجے۔

انھوں نے ہندوستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ مشن کو جموں اور کشمیر میں داخلے کی اجازت دے تاکہ وہاں انسانی حقوق کے معاملات کی توثیق ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سرتاج عزیز نے اس وفد کی قیادت کی جس نے مکہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر خارجہ اور انڈونیشا کے وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں: 'مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری'

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان اور دیگر ممالک نے حوتی قبائل کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی گئی اور سعودی عرب کی آزادی، سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے اختتام پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یوسف احمد ال اوتھائیمان کو او آئی سی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024