• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا پہلا ٹریلر جاری

شائع November 15, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے ہولی وڈ ریمیک کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جسے نہایت شاندار انداز میں فلمایا گیا۔

اس فلم میں امریکی اداکارہ ایما واٹسن 'بیلے' جبکہ اداکار ڈان سٹیونز 'بیسٹ' کے کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم میں اداکار لیوک ایوانز، ایما تھامسن، ایوان میکگریگور، یان میکیلن اور سٹینلی ٹوسی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈزنی کی کئی اینیمیٹڈ فلموں کو لائیو ایکشن کی شکل میں ڈھالا جاچکا ہےاور کمال بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کارٹون فلموں کو مکمل طور ہر حقیقت میں پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک میوزیکل فلم ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی کافی شوق سے دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل ڈزنی فلم 'سنڈریلا' کا بھی ریمیک پیش کیا جاچکا ہے، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر رواں سال مئی میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے نے 24 گھنٹوں کے اندر سب سے زیادہ ویورشپ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' 17 مارچ 2017 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024