• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm

پاکستان میں 'سپر مون' کا نظارہ

شائع November 15, 2016

14 نومبر 2016 یعنی پیر کی شام پاکستان میں سپر مون کا شاندار نظارہ دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند عام چاند کی نسبت سائز میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن، جسے پاکستان میں شام 6 بج کر 52 منٹ پر دیکھا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، 14 نومبر کے روز نظر آنے والا سپر مون 7 دہائیوں کا سب سے بڑا اور چمکدار چاند تھا،یہ آسمان و کہکشاؤں کی تسخیر کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے ایک بہترین نظارہ رہا۔

ماہرین کے مطابق، 1948 کے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آیا، دورانِ گردش چاند سطحِ زمین سے 3 لاکھ 48 ہزار 4 سو کلومیٹر کی حد میں آگیا، یہ فاصلہ عام طورپر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم رہا۔

اگلی بار 2034 میں ہی چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ اس قدر کم ترین ہوگا اور تب ہی اتنا روشن سپر مون دیکھا جاسکے گا۔

شہر قائد میں مختلف مقامات پر اس چمکدار چاند کی تصاویر لی گئیں — فوٹو/ اے ایف پی
شہر قائد میں مختلف مقامات پر اس چمکدار چاند کی تصاویر لی گئیں — فوٹو/ اے ایف پی
اسلام آباد میں سپر مون کا شاندار نظارہ — فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد میں سپر مون کا شاندار نظارہ — فوٹو/ رائٹرز
اگلا سپر مون 2034 میں نظر آئے گا — فوٹو/ اے ایف پی
اگلا سپر مون 2034 میں نظر آئے گا — فوٹو/ اے ایف پی
کراچی کے لوگوں نے سپر مون کا شاندار نظارہ اپنے کیمرے میں قید کرلیا — فوٹو/ اے ایف پی
کراچی کے لوگوں نے سپر مون کا شاندار نظارہ اپنے کیمرے میں قید کرلیا — فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو گرافی کے شوقین افراد نے مختلف عمارات کے ساتھ سپر مون کو عکس بند کیا — فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو گرافی کے شوقین افراد نے مختلف عمارات کے ساتھ سپر مون کو عکس بند کیا — فوٹو/ اے ایف پی
کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں بھی سپر مون کی آب و تاب کمال تھی — فوٹو/ اے پی
کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں بھی سپر مون کی آب و تاب کمال تھی — فوٹو/ اے پی
1948 کے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آیا — فوٹو/ اے ایف پی
1948 کے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آیا — فوٹو/ اے ایف پی
آسمان و کہکشاؤں کی تسخیر کا شوق رکھنے والوں نے اس نظارے کو بہت پسند کیا — فوٹو/ رائٹرز
آسمان و کہکشاؤں کی تسخیر کا شوق رکھنے والوں نے اس نظارے کو بہت پسند کیا — فوٹو/ رائٹرز