• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

'تمباکو نوشی چھوڑنے والا خان ہی کامیاب رہے گا'

شائع November 14, 2016
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ شو میں موجود ہیں — فوٹو/ پبلسٹی
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ شو میں موجود ہیں — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکاروں میں سب سے آگے رہنے کی جنگ طویل عرصے سے جاری ہے، جن میں بولی وڈ کے تین خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان کا نام سرفہرست ہے، تاہم اگر کوئی ایک اداکار ہے جو ان کے مقابلے میں کھڑا رہ سکے تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ کافی ود کرن شو میں جلوہ گر ہوئے، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ بولی وڈ کے تینوں خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان میں سے زیادہ طویل اسٹارڈم کس کا رہے گا؟

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی کامیاب واپسی

اس سوال کے خواب میں اکشے کمار نے ہمیشہ کی طرح مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'اگر ان تینوں اداکاروں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی تو ان کا اسٹارڈم بھی ہمیشہ قائم رہے گا، اور اگر نہ چھوڑی تو میں سب سے آگے رہوں گا'۔

واضح رہے کہ اکشے کمار بولی وڈ کے واحد اداکار ہیں جو ایک سال کے اندر سب سے زیادہ فلموں میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے سراہا پاکستان کو

رواں سال اکشے کمار کی تین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، جن میں 'رستم'، 'ایئر لفٹ' اور 'ہاؤس فل 3' شامل ہیں، ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا۔

اکشے اس وقت اپنی فلم '2.0' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024