• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کا زلزلہ

شائع November 14, 2016

نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے پر واقع ساحلی شہر کرائسٹ چرچ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دو افراد ہلاک ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے روانہ کردیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر بھی بھیجے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سونامی کی مزید لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ویمن اور مینز کرکٹ ٹیمیں بھی نیوزی لینڈ میں سیریز کے لیے موجود ہیں جہاں زلزلے کے بعد دونوں ٹیموں کو بحفاظت ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں 7.8شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کااعلان کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ میں شدید زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد شہری انتظامیہ کے انجینیئرز نے عمارتوں کا جائزہ لینے کا آغاز کردیا—فوٹو:اے ایف پی

7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے—فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ میں آنے والے زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا—فوٹو: اےا یف پی

نیوزی لینڈ کی حکومت نے زلزلے کے فوری بعد سونامی کا اعلان کردیا—فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ کے رہائشیوں نے اپنی گاڑیوں کو شہر کے اونچے مقام پر کھڑی کیں—فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ کے شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر خیمے لگا کر بیٹھ گئے—فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک ہوئے—فوٹو: اےا یف پی

کرائسٹ چرچ میں زلزلے سے بندرگاہ پر بھی خوف ہراس پھیل گیا—فوٹو: اےا یف پی