• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کیا رنویر سنگھ نے 'پدماوتی' کی ریلیز کا اعلان کردیا؟

شائع November 12, 2016
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے—۔فائل فوٹو
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے—۔فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ سے بھی آگاہ کردیا۔

رنویر سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنی آنکھوں کی ایک تصویر لگائی جس کے ساتھ انہوں نے کچھ نمبر تحریر کیے، ان نمبروں پر غور کیا جائے تو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

ان نمبروں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'پدماوتی' اگلے سال 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے، اس سے قبل یہ دونوں اداکار 'گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا' اور 'باجی راؤ مستانی' میں کام کرچکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں فلموں کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے ہی دی۔

فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدماوتی سے ان کے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے شوہر بنیں گے؟

دپیکا فلم میں 'رانی پدماوتی'، رنویر 'بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور شاہد کپور رانی پدماوتی کے شوہر 'راجہ راول رتن سنگھ' کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ نہایت سخت سیکیورٹی میں کی جارہی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم کے کرداروں کا روپ قبل از وقت سب کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024