• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسٹس سعید الزماں نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع November 11, 2016
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے—۔ڈان نیوز
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے—۔ڈان نیوز

کراچی: جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سندھ کے 31 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس پہنچے—۔ڈان نیوز
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس پہنچے—۔ڈان نیوز

تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

اس سے قبل جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں انھیں سلامی دی گئی۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو رواں ہفتے 9 نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر نئے گورنر سندھ کے تقرر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ مقرر کیے جانے کے بعد ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں اپنی ترجیحات کے حوالے سے جسٹس سعید الزماں نے بتایا کہ ان کی سب سے پہلی ترجیح امن و امان کا قیام ہوگا۔

مزید پڑھیں:عشرت العباد تبدیل، جسٹس سعید الزماں گورنر سندھ مقرر

ان کا کہنا تھا، 'حکومت کے ذمہ اہم کام امن و امان کا قیام ہے، جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور گورنر پر آتی ہے، اگر کراچی میں امن ہوگا تو یہاں کاروباری سرگرمیاں پھلے پھولیں گی۔'

جسٹس سعید الزماں صدیقی سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں، وہ 2008 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی امیدوار تھے۔

جسٹس سعید الزمان صدیقی نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024