• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنبیر کپور اور رنویر سنگھ 'کافی ود کرن' میں ایک ساتھ

شائع November 11, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور فلم 'تماشا' کی تشہیر کے دوران موجود ہیں — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور فلم 'تماشا' کی تشہیر کے دوران موجود ہیں — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور ہندوستان کے مقبول شو 'کافی ود کرن' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 'کافی ود کرن' سیزن 5 میں اب تک شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ شامل ہوچکی ہیں اور اب یہ دونوں اداکار اس کی اگلی قسط میں ایک ساتھ شامل ہونے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور دیپیکا کی فلم ’تماشا‘ مشکلات کا شکار

واضح رہے کہ کامیاب ہدایت کار کرن جوہر اس شو کے میزبان ہیں جو اپنے مشکل سوالات سے شو میں موجود مہمانوں کو کافی پریشان کردیتے ہیں۔

دلجسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں اداکاروں کا تعلق اور دوستی بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں، تاہم شو میں ایک ساتھ آنے کی خبروں نے ان افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا ہے۔

رنبیر کپور دپیکا پڈوکون کے سابقہ بوائے فرینڈ تھے، ان کی جوڑی کا چرچا طویل عرصے تک بولی وڈ میں رہا، بعدازاں رنبیر دپیکا پڈوکون کے ساتھ بریک اپ کے بعد کترینہ کیف سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دپیکا اور رنویر کا منگنی کا فیصلہ'

رنبیر اور دپیکا نے ایک سال فلم 'بچنا اے حسینوں'، 'یہ جوانی ہے دیوانی' اور 'تماشا' میں کام کیا ہے۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم 'گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا' کی شوٹنگ کے دوران کافی اچھے دوست بن گئے اور ان کے مداحوں نے انھیں بولی وڈ کی بہترین جوڑی قرار دیا۔

رنویر اور دپیکا نے اس کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں بھی کام کیا، اس وقت دپیکا اور رنویر فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024