• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کے الزام سے بری

شائع November 10, 2016
یہ دونوں اداکار 2004 سے ایک ساتھ ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
یہ دونوں اداکار 2004 سے ایک ساتھ ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

ہولی وڈ اداکار بریڈ پٹ اپنے بیٹے کے ساتھ ایک فلائٹ کے دوران بُرا سلوک کرنے کے الزام سے بری ہوگئے، جس کے بعد کیس کی مکمل تحقیقات بند کردی گئی۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ نے کیس سے بری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے اپنے 6 بچوں کی اہلیہ انجیلینا جولی کے ساتھ مشترکہ تحویل کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

خبریں تھیں کہ 52 سالہ بریڈ پٹ نے ستمبر میں ایک جہاز پر سفر کے دوران اپنے گود لیے 15 سالہ بیٹے میڈوکس کے ساتھ بُرا سلوک کیا تھا۔

اس کے بعد ان کی اہلیہ 41 سالہ اداکارہ انجیلینا جولی نے ان سے طلاق کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی اختلافات کے باعث طلاق کا مطالبہ کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ کی جانب سے منشیات اور الکحل کے استعمال سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

لاس اینجلس کے چلڈرن اینڈ فیملی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق بریڈ پٹ پر لگائے گئے اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا، جس کے بعد انہیں بے قصور قرار دے دیا گیا۔

اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے، ان دونوں ہولی وڈ میں 'برینجیلینا' کا نام دیا گیا تھا۔

اس جوڑے نے تین بچوں کو گود لیا تھا جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ تین ان کے اپنے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024