• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'اڑتا پنجاب' پر ایوارڈ نہ ملا تو دکھ ہوگا، عالیہ

شائع November 8, 2016
عالیہ بھٹ کا شمار بولی وڈ کے کامیاب نوجوان اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل
عالیہ بھٹ کا شمار بولی وڈ کے کامیاب نوجوان اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سونم کپور کی فلم 'نیرجا' میں ان کی خاصی تعریف کی، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ اس سال ایوارڈز صرف انہیں اپنی فلم 'اڑتا پنجاب' کیلئے دیئے جائیں۔

سونم کپور کی فلم 'نیرجا' اور عالیہ بھٹ کی فلم 'اڑتا پنجاب' دونوں ہی رواں سال کی کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں، ان دونوں فلموں میں عالیہ اور سونم کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

کافی ود کرن کی پہلی قسط کے دوران عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم 'ڈیئر زندگی' کی پروموشنز کے لیے جلوہ گر ہوئیں، اس دوران کرن جوہر نے جب عالیہ سے سوال کیا کہ فلم 'اڑتا پنجاب' میں ان کی اداکاری سال کی بہترین پرفارمنس تھی اور کیا وہ سونم کپور سے بہتر تھیں؟

اس پر عالیہ کا کہنا تھا کہ 'ایمانداری سے بات کی جائے، تو سونم نے نیرجا میں کافی اچھی اداکاری کی ہے، تاہم دکھ ہوگا اگر اڑتا پنجاب کے لیے ایوارڈ نہ ملا'۔

ابھیشیک چوبے کی ہدایات میں بننے والی فلم 'اڑتا پنجاب' میں عالیہ نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم کی کہانی پنجاب میں بڑھتی ہوئی منشیات کی فرخت کے گرد گھومتی ہے۔

دوسری جانب سونم کپور کی فلم 'نیرجا' کی کہانی ایک ایئر ہوسٹس کی زندگی پر مبنی ہے، جس نے 1986 ستمبر میں دہشت گردوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے ایک جہاز میں اپنی جان دے کر کئی مسافروں کی جان بچائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024