• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع November 9, 2016

امریکا کے 12 'بدترین' سے 'بہترین' صدور


امریکا میں 45 ویں صدر کے لیے میدان 2016 میں لگا تو وائٹ ہاؤس کا یہ منصب سنبھالنے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے مد مقابل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل نظر آئے۔

تاہم ان دونوں سے برعکس ایک نظر امریکا کے اب تک کے 12 بدترین سے بہترین صدور پر ڈالتے ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں رہ کر کچھ ایسے کام انجام دیے، جن سے ان کا شمار بہترین میں کردیا گیا، یا پھر کچھ ایسے کام کیے جس سے وہ بدترین قرار پائے۔

اس موقع پر جہاں ریاستہائے متحدہ امریکا کی آنے والی قسمت کا فیصلہ کیا جارہا ہے، وہیں ایک نظر ماضی میں امریکا کے صدر بننے والی شخصیات پر ڈالیں۔

12- جارج ڈبلیو بش

جارج ڈبلیو بش نے 2001 سے 2009 تک امریکی صدارت سنبھالی، وہ امریکا کے 43ویں صدر منتخب ہوئے تھے، ان کے دور میں اقتصادی بحران میں شدید اضافہ دیکھنے کو ملا، تاہم امریکی میں بے روزگاری کے خاتمے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

جارج ڈبلیو بش کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا، ان کے دور صدارت میں ہی امریکی فوج نے 2001 میں افغانستان اور پھر 2003 میں عراق پر حملے کرکے جنگ شروع کی گئی۔

11- جیرالڈ فورڈ

امریکا کے 38ویں صدر جیرالڈ فورڈ نے صدارت میں صرف 2 سال 6 مہینے گزارے، اس لیے ان کا شمار اس فہرست میں 11ویں نمبر پر کیا گیا، انہیں امریکا میں بہتری لانے کے لیے بہت زیادہ وقت نہیں ملا، اس کے علاوہ وہ کئی اسکینڈل میں بھی شامل رہے، ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

انہوں نے معذور بچوں کی تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

10- براک اوباما

امریکی کی 44ویں صدارت سنبھالنے والے براک اوباما نے بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 2009 سے 2016 تک منصب صدارت سنبھالی، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے رہا۔

انہوں نے عراق میں جنگ کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے وہاں سے امریکی فوج نکالی جبکہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کی. اوباما نے امریکا میں تعلیم اور صحت کے کاموں میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

9- جارج ایچ ڈبلیو بش

امریکا کے 41ویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے منصب صدارت 4 سالوں کے لیے سنبھالا، 1989 سے 1993 تک کے دور میں انہوں نے شروع کے تین سال امریکا کی صدارت بہترین انداز میں سنبھالی، تاہم آخری سال امریکا میں ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ان کے خلاف رہا جس کے باعث وہ اگلے الیکشن میں کامیاب نہ ہوئے۔

ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

8- رچرڈ نکسن

ریپبلکن پارٹی کے رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے، انہوں نے امریکا میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم واٹرگیٹ اسکینڈل میں ان کے نام کی شمولیت نے ان کی انتظامیہ پر برا اثر چھوڑا۔

انہوں نے غیر قانونی منشیات کے روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کیا، رچرڈ نکسن نے 1972 مین چین کی عوام کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے سفارتی سلسلوں کا آغاز کیا۔

7- بل کلنٹن

امریکا کے 42ویں صدر بل کلنٹن نے 1993 سے 2001 تک منصب صدارت سنبھالی، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہوں نے امریکی تاریخ میں امن اقتصادی توسیع کی سب سے طویل مدت تک صدارت کی۔

ان کے دور میں اقتصادی اعداد بہتری کی جانب بڑھتے رہے، تاہم ان کی پارٹی کانگریس میں ایک کے بعد ایک سیٹس ہارتی رہی، جو ان کے صدارت کی سب سے بڑی ناکامی تھی۔

6- ہیری ٹرومین

ہیری ٹرومین کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے رہا، جو امریکا کے 33ویں صدر منتخب ہوئے، انہوں نے 7 سال اور 9 مہینوں تک صدارت سنبھالی۔

وہ اپنے دور کے بہترین رہنما ثابت ہوئے، انہوں نے 1945 میں جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹم بم سے حملہ کیا،

5- جان ایف کینیڈی

جان ایف کینیڈی امریکا کے 35ویں صدر تھے، انہیں منصب صدارت سنبھالنے کا موقع صرف 1961 سے 1963 تک ملا، جس کے بعد 22 نومبر 1963 کو انہیں قتل کردیا گیا۔

امریکی صدر کی کم وقت تک صدارت سنبھالنے کے باوجود ان کا شمار بہترین صدور میں کیا جاتا ہے، انہوں نے امریکا میں تعلیم، بزرگ افراد کے لیے طبی سہولیات کے لیے اہم کردار ادا کیا، کینیڈی نے وفاق کی جانب سے دی جانے والی سزائے موت کا اختتام کیا، نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔

4- رونالڈ ریگن

امریکا کے 40ویں صدر رونالڈ ریگن کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے رہا، انہوں نے 1981 سے 1989 تک منصب صدارت سنبھالی، انہوں نے امریکا میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

رونالڈ ریگن کے دور میں وفاقی انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی آئی، انہوں نے سینڈرا ڈے او کونور کو پہلی خاتون سپریم کورٹ جسٹس مقرر کیا۔

3- ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور

ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے رہا، جو امریکا کے 34ویں صدر منتخب ہوئے، انہوں نے 1953 سے 1961 تک 8 سالوں کے لیے منصب صدارت سنبھالی۔

ان کے دور میں اقتصادی اعداد میں کامیاب بہترین دیکھنے کو ملی، انہوں نے امریکا میں نیشنل یئروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا)کو لانچ کیا، انہوں نے تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔

2- فرینکلن ڈی روزویلٹ

امریکا کے 32ویں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہوں نے 1933 سے 1945 تک منصب صدارت سنبھالی۔

فرینکلن ڈی روزویلٹ نے امریکا میں بے روزگاری اور ڈپریشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، ان کا شمار امریکا کے بہترین صدور میں کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم اقدامات اٹھائے۔

ان کے دور میں بے روزگاری میں 25 فیصد سے 2فیصد تک کمی واقع ہوئی، انہوں نے اپنے دور میں دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بہتر تعلقات بنا کر رکھے۔

1- لنڈن بی جانسن

لنڈن بی جانسن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، وہ جان ایف کینیڈی کے بعد امریکا کے 36ویں صدر بنے تھے، انہوں نے 1963 سے 1969 تک منصب صدارت سنبھالی، لنڈن بی جانسن کو امریکا کا سب سے بہترین صدر مانا جاتا ہے۔

لنڈن نے بھی امریکا میں بےروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، تعلیم، طبی سہولیات اور غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے، انہوں نے مذہب، نشل، قوم سے قطع نظر ہر افراد کو مساوی حقوق فراہم کرنے کی کوشش کی، لنڈن بی جانسن نے 1965 کے امیگریشن ایکٹ پر بھی دستخط کیے۔


بشکریہ/ انسائڈ بائے گرافک

تبصرے (5) بند ہیں

Noshin Nov 09, 2016 04:28pm
Nice piece
Noshin Nov 09, 2016 04:29pm
Interesting
khurram Nov 09, 2016 08:10pm
why and HOW is LBJ at the top of the list beating JFK, Clinton and Nixon and Regan? Disagree with that. and where is Abraham Linocln? the guy who saved America from massive civil war and slavery?
sharmila Nov 09, 2016 08:09pm
nice
izat ullah Nov 10, 2016 10:57am
trump problmatic for muslim country