• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

'راول پنڈی ایکسپریس اب ایک والد ہیں'

شائع November 8, 2016
شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہوئی تھی — فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر
شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہوئی تھی — فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

41 سالہ شعیب اختر نے اس خبر کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکھا، 'میں یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ مجھے اور میری بیگم کو اللہ نے ایک صحت مند بیٹے سے نوازا ہے'۔

شعیب نے مزید لکھا، 'دونوں خیریت سے ہیں، ایک زندگی کو اس دنیا میں لانا واقعی سب سے بڑا معجزہ ہے، راول پنڈی ایکسپریس اب ایک والد ہیں'۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، 'سب سے قیمتی کیچ میرے ہاتھوں نے آج پکڑا ہے'۔

شعیب اختر کو اس موقع پر ان کے دوستوں نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا، 'شعیب اختر آپ کو بیٹے کی پیدائش بہت مبارک ہو، اللہ آپ پر اور آپ کے خاندان پر کرم کرے'۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا 'مبارک ہو بھائی جان، اللہ بہت سی خوشیاں اور کامیابی عطا کرے اور بچے کو ایک اچھا مسلمان بنائے'۔

وسیم اکرم نے لکھا 'شعیب اختر اور ان کی اہلیہ کو بیٹے کی پیدائش مبارک'۔

وقار یونس کا مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا، 'میری دعائیں آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، نئی دنیا میں آپ کا استقبال'۔

شاہد آفریدی نے بھی شعیب اختر کو اس خوشی کی مبارکباد دی۔

فخر عالم نے بھی اس موقع پر شعیب اور ان کے بیٹے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور انھیں مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ راول پنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہری پور میں رباب نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 اور 163 ایک روزہ میچوں میں 247 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انہیں کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024