• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'ڈر لگے گا اگر میری بیٹی اداکارہ بننا چاہے'

شائع November 7, 2016
شاہد کپور کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
شاہد کپور کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

اکثر افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد اسی شعبے میں ان سے زیادہ شہرت اور کامیابی حاصل کرے جس کا وہ حصہ ہوں، تاہم بولی وڈ اداکار شاہد کپور ایسا نہیں چاہتے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہد کپور سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کی بیٹی بھی اداکار بننا چاہیں تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے سوچ کر بھی ڈر لگے گا اگر میری بیٹی میرے پاس آئے اور کہے کہ وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی ہے، یہ ایک بہت مشکل کام ہے'۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے 2015 میں دہلی کی میرا راجپوت سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

ان کے گھر اگست میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اداکار نے میشا رکھا۔

35 سالہ شاہد کپور نے ایک ڈانسر کی حیثیت سے 1997 میں دل تو پاگل ہے، کے ذریعے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا، تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں عشق وشق میں ملا، جس کے بعد فدا، دیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹاﺅن، ویوہ، جب وی میٹ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی ہٹ فلمیں بھی دیں۔

شاہد کپور اس وقت اپنی اگلی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس فلم کی ہدایات بولی وڈ معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024